• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعرات کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اپنے مقررہ وقت پر صبح شروع ہوا تو ایوان میں محض چند ارکان موجود تھے جبکہ سرکاری اور اپوزیشن ارکان کی زیادہ تر نشستیں خالی پڑی ہوئی تھیں، کورم پورا نہ تھا اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ ان کے بار بار کے انتباہ کے باوجود ارکان وقت پر نہیں آتے ،اسپیکر نے ایوان کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا اور وہ اپنی نشست سے اٹھ کر چلے گئے۔

تازہ ترین