• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع سینٹرل میں دہشتگردوں کے ممکنہ ہدف سو سے زائد مقامات کی نشاندہی

کراچی (ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر) ضلع سینٹرل میں سندھ سیکیورٹی آف وولنیریبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ پر تین سال بعد کام شروع کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ضلع سینٹرل میں سو سے زائد مقامات کا تعین کیا گیا جو دہشت گردوں کے ہدف ہوسکتے ہیں ، مقامات میں اسپتال ، سرکاری دفاتر ، مارکٹیں اور دیگر شہری مقامات شامل ہیں ،پولیس کے مطابق مقامات کا سروے کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کے حوالے کردی گئی ہے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سروے شہر کے دیگر اضلاع میں بھی کیے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین