• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانٹوا میمن جماعت کے انتخابات میں ہلال گروپ کی کامیابی

کراچی(پ ر) بانٹوا میمن کے انتخابات برائے 2019-21میں ہلال گروپ نے بھر پور کامیابی حاصل کر لی، گروپ کے 19امید وار کامیاب قرار پائے۔اس موقع پر چیئر مین یحییٰ پو لانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ شفاف الیکشن میں کامیابی نے ثابت کر دیا کہ ہلال گروپ نے درست سمت میں کام کیا ہے۔منیجنگ کمیٹی نے تین سالوں کیلئے تین صدور کے ناموں کا اعلان بھی کیا جس کے مطابق پہلے سال کیلئے حنیف حاجی قاسم مچھیارا،دوسرے کیلئےمحمد سلیم محمد صدیق بکیا،تیسرے سال کیلئے نجیب عزیر بلگام والا صدر ہو نگے۔منیجنگ کمیٹی میںعبدالغنی ابا عمر،عبدالجبار علی محمد،عبدالغنی حاجی سلیمان،حاجی بابا،انور حاجی قاسم،فیصل دیوان،ایچ ایم اعجاز،اقبال بلو،محمد فر حان و دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین