• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ تک جدوجہد جاری رکھیں گے،ثروت قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہم اس ملک میں نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،اتوار 20 جنوری کو نشتر پارک میں منعقدہ جاںنثاران مصطفی کانفرنس میں پاکستان سنی تحریک کے قائدین اور کارکنان اس عزم کا ایک بار پھر اعادہ کریں گے کہ اس ملک میں اسلام اور مذہب کے ٹھیکیداروں کو ان کے گھروں تک پہنچا کر ہی دم لیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ذمہ داران اور کارکنان اور نشتر پارک کانفرنس کے حوالے سے بنائی گئی مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آج ہمارے حکمران ریاست مدینہ کی باتیں ضرور کررہے ہیں لیکن وہ ریاست مدینہ کی بجائے اپنی پالیسیوں کو یہود و نصاریٰ کے اشاروں پر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتیں صرف اور صرف اقتدار کی ہوص میں مبتلا ہیں اور جس مہنگائی کے سونامی نے آج اس ملک کے عوام کومہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اس کا واحد حل صرف اور صرف حقیقی نظام مصطفیٰ کا اس ملک میں نفاذ ہے۔
تازہ ترین