• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے طلاق کی منظوری

ممبئی ( نیوز ایجنسی ) بھارتی عدالت نے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے بیوی کی رضامندی سے طلاق کی منظوری دے دی ،35سالہ خاتون اسٹوڈنٹس ویزا پر ان دنوں امریکی ریاست مشی گن میں ہے اور تعلیمی ادارے سے طویل رخصت نہ ملنے کے باعث عدالت میں حاضری سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک ہونے کی درخواست کی تھی ،بھارتی شہر ناگپور کا رہائشی 37سالہ شوہر بھی مشی گن میں کام کرتا ہے، ناگپور فیملی کورٹ کی جج نے اس شرط پر دونوں کو علیحدگی کی اجازت دی کہ شوہر خاتون کو یکمشت 10لاکھ روپے ادا کرے گا ۔

تازہ ترین