• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نااہلی کیس، بنچ نامکمل ہونے پر سماعت نہ ہوسکی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ مکمل نہ ہونے کے باعث وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت نہ ہو سکی۔ گزشتہ روز بنچ میں شامل عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی گئی تاہم درخواست گزار کی جانب سے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دئیے گئے ہیں۔ جمعرات کو درخواست گزار حافظ احتشام احمد نے پٹیشن کے قابل سماعت ہونے کے متعلق تحریری دلائل عدالت میں جمع کرائے جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی مرحلے کے دوران امیدوار کی اہلیت کو صرف اس حلقے کا ووٹر یا مخالف امیدوار چیلنج کر سکتا ہے ۔

تازہ ترین