• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت ، گیس سے چلنے والی صنعتوں کو 70 فیصد بند کرنیکا حکم

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ایبٹ آباد میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عدالت عالیہ نے گیس بندش کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا۔ صوبہ بھر کی سی این جی سٹیشن کی مکمل طور پر غیر معینہ مدت تک بندش اور گیس سے چلنے والی صنعتوں کو ستر فیصد بند کرنے کا حکم کر دیا۔ 23 جنوری کو وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم کو صوبہ بھر میں گیس پیدوار اور اخراجات کی مکمل تفصیل کے ساتھ طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں سوئی گیس کی ظالمانہ اور غیر مفصفانہ گیس بندش کے حوالے سے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ سرکٹ بینچ ایبٹ آباد میں ر ہنما ہزارہ قومی محاذقاضی اظہر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے محکمہ سوئی گیس کے آر ایم او دیگر حکام کو ریکارد کے ہمراہ طلب کر رکھا تھا۔

تازہ ترین