• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا کھیل لیڈر نہیں فیڈر ہوتا ہے دیکھیں ”خبرناک“ میں احوال

کراچی (جنگ نیوز) محسن لطیف اور ڈمی چوہدری نثار جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈمی چوہدری نثار نے کہا کہ برسوں سے گھنگرو کی طرح بجتا رہا ہوں میں، چھوٹی کرسی پر بیٹھ کے پھنسنا نہیں چاہتا۔ مجھے چکری کہنے والے اپنے ہی چکروں میں پھنس گئے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ بچوں کا کھیل لیڈر نہیں فیڈر ہوتا ہے۔ پروگرام کے دوران ایک بحث بھی ہوگی جس میں طے کیا جائے گا کہ ”غالب دل پھینک تھے یا اَناپرست“۔ اس کے علاوہ نواز شریف کا بھانجا ”گاما “ پہلوان کا پڑپوتا اور ماڈل تھانے ”چھتر“ پرانے جیسے موضوعات پر بھی دلچسپ گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین