• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کو این ایف سی کا پورا حصہ دیا ، وزارت خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزارت خزانہ نے وضاحت کرتےہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کو این ایف سی کا پورا حصہ دیا ہے، وزارت خزانہ نے ایسے بیانات اور رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں دعوی ٰ کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سند ھ کو حصے کے کم وسائل منتقل کیے ، وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2017-18کی پہلی ششما ہی میں 1845ارب 30کروڑ روپے کی ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں اور صوبہ سندھ کو 251ارب 50کروڑ روپے( بشمول گزشتہ سال کے بقایاجات) منتقل کیے گئے جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششما ہی میں2011ارب 40کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں اور صوبہ سندھ کو275ارب 20کروڑ روپے( بشمول گزشتہ سال کے بقایاجات) منتقل کیے گئے ہیں ،ریونیو کی منتقلی کی شرح میں جمع شدہ ریونیو کے مطابق اضافہ ہوا ۔
تازہ ترین