• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5جی کی آزمائشی سروسز کے نفاذ کے فریم ورک کا مسودہ وزارت آئی ٹی کو ارسال

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5جی کی آزمائشی سروسز کے نفاذ کے فریم ورک کا مسودہ تیار کر کے منظوری کیلئے وزار ت آئی ٹی کو بھجوا دیا ہے ، وزارت آئی ٹی سے منظوری کے بعد فائیو جی کی آزمائشی سروسز کا آغاز متوقع ہے، نیکسٹ جنریشن تھری جی ، فور جی موبائل سروس کی آخری نیلامی 2014ء میں ہوئی تھی ، دنیا بھر میں جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائشی سروسزکولانچ کرنے کے ٹیسٹ جاری ہیں، ایسے میں دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے پی ٹی اے اس حوالے سے آزمائشی سروسز کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ممبر ٹیلی کام وزارت آئی ٹی مدثر حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزارت نے پی ٹی اے کو فائیو جی کی آزمائشی سروسز کے فریم ورک کا مسودہ تیار کرنے کیلئے پالیسی دیدی تھی ۔
تازہ ترین