• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی لائن پر تعمیر کئے گئے مکا نات توڑنے میں واٹر بورڈ ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال بلا ک 10 اے میں پانی کی لائن پر تعمیر کئے گئے مکا نات توڑنے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ناکام ، آپریشن ادھورا چھوڑ کر واپس چلا گیا مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی ، واٹر بورڈ کے عملے پر تشدد اور پتھراؤ کیا گیا ، گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے ،مشتعل افراد کے پتھراؤ اور مزاحمت کے باعث آپریشن روکنا پڑاتفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے سیکورٹی وانفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ اورکے ڈی سول ون کے عملے نے ایگزیکٹیو انجینئر کے ڈی سول ون عمران عبداللہ اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ وچیف سیکیورٹی آفیسر تابش رضا کی زیر نگرانی گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب سے گزرنے والی واٹربورڈ کی 84انچ قطر کی پائپ لائن اور کنڈیوٹ پر قائم غیرقانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجود تھی ،واٹربورڈ کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے کنڈیوٹ اور پانی کی لائن پر غیر قانونی طور پر قائم ایک ہوٹل 10کچے مکانات سمیت دیگر تجاوزات مسمار کردیں ، اس دوران مشتعل افراد کے پتھراؤ اور مزاحمت کے باعث آپریشن روکنا پڑا ،مشتعل افراد نے واٹربورڈ کے عملے کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ پتھراؤ بھی کیا ۔
تازہ ترین