• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان میں امن اہم، کوششیں جاری رکھیں گے، جنرل باجوہ، زلمے خلیل، امریکی کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی(آئی این پی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے جبکہ امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد نے امن عمل کی طرف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور ریزالیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کی سربراہی میں امریکی وفد نے جمعرات کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ جس دوران علاقائی سلامتی کی صورت حال، افغان امن اور مفاہمتی عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے امن عمل کی طرف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران جنرل قمر جاوید باجوہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی صدر کی نائب معاون اور جنوبی ووسطی ایشیاء کیلئے سینئر ڈائریکٹر اور پاکستان کیلئے امریکی ناظم الامور لیزا کرٹس بھی اس موقع پر موجود تھی۔ 

تازہ ترین