• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان میں 28 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) خوراک و زراعت کے شعبے میں کام کرنیوالی بین الاقوامی کمپنی کارگل (Cargill)نے پاکستان میں20کروڑ ڈالر (28ارب روپے)کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ، کمپنی آئندہ تین سے پانچ برسوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گی، ا س بات کا اعلان کمپنی کی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر کیا ،گلوبل ایگزیکٹو ٹیم کی قیادت کارگل ایشیا پیسفک ریجن کے ہیڈ گلوبل سٹریٹجی اور چیئرمین مارکل اسمٹس، کارگل ایگریکلچر سپلائی چین کے صدر جرٹ جان وان ڈن ایکر نے کی ، کمپنی پاکستان میں عالمی سطح کی مہارت اور سرمایہ کاری لاکر پا کستا ن کی ترقی میں شراکت دار بننے کا عزم رکھتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کا آزادانہ ماحول فراہم کیا ہے،کمپنی کی حکمت عملی میں زرعی تجارت اور سپلائی چین میں وسعت، کھانے کے تیل، ڈیری، گوشت اور جانوروں کی خوراک، خوراک کی نشاندہی اور خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانا شامل ہے، کمپنی پاکستان میں ڈیری ، پولٹری کی صنعت ، خوردنی تیل اور جانوروں کی خوراک کے شعبوںمیں سرمایہ کاری کا عزم رکھتی ہے کارگل پاکستان کے کنٹری ہیڈ عمران نصر اللہ نے کہا، "پاکستان میں 30 برس سےزائد عرصے سے سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ پاکستان میں ایگری کلچر سپلائی چین میں اپنی پہلی سرمایہ کاری کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمیں پاکستانی حکومت سے بہت مثبت پیغام ملا ہے۔

تازہ ترین