• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے اور واٹر بورڈ کی عدم دلچسپی، شہر میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم دلچسپی اور سست روی کے باعث شہر میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں سپریم کورٹ کی جانب سے بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ختم کئے جانے کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نقشوں کی منظوری میں تاخیر کررہا ہے جبکہ کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ بھی تاحال این او سی جاری کرنے میں سست روی کا شکار ہے جس کے باعث شہر میں ہاؤسنگ انڈسٹری کی سرگرمیاں بحال نہ ہوسکیں ہائی رائز عمارتیں تعمیر کرنے پر پابندی تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل سپریم کورٹ نے ختم کردی تھی تاہم ایس بی سی اے اس سلسلے میں اب تک کوئی واضح پالیسی نہیں بناسکا ہے اس صورتحال پر بلڈرز مایوسی کا شکار ہیں علاوہ ازیںعام شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی طرف رہائشی مکانات کے نقشے منظور کرنے میں بھی تاخیر کی جاتی ہے ایس بی سی اے دعوؤں تک محدود ہے کوئی ون ونڈوپالیسی نہیں ہے۔

تازہ ترین