• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسے حالات میں حکومت کو انصاف کی باتیں زیب نہیں دیتیں، نواز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں انکی فیملی اور لیگی قائدین نے ملاقاتیں کی۔نواز شریف سے ملاقات کے لئے انکی والدہ،صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر اہل خانہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ والدہ شمیم اختر نے نواز شریف کو پیشانی پر پیار کیا اور ان کے لیے دعائیں بھی کی جبکہ مریم نواز اور شمیم اختر کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل کو دکھ ہوتاہے۔کسان کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور و ہ سڑکوں پر ہیں ایسے حالات میں حکومت کو انصاف کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے بھی نواز شریف سےملاقات کرنیوالوں مین شامل تھے۔نواز شریف نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھانا کھایا اور سبز چائے بھی پی۔ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں سے سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین