• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ مصلحتوں کا شکار، یہی وجہ ہے کہ سارا سندھ تباہی کی طرف جارہا ہے، جلال محمود شاہ

سن (رپورٹ/مستقیم خان)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ جی ایم سید مرشد تھے نہ پیر بلکہ وہ ایک سیاستدان تھے جنہوں نے ایمانداری اور سچائی سے سیاست کی اور غلط کو غلط کہالیکن آج لوگ مصلحتوں کا شکار ہیں سچ کو سچ اور غلط کو غلط کہنے کو تیار نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سارا سندھ تباہی کی طرف جارہا ہے ۔یہ بات انہوں نے جی ایم سید کی 115ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر جسٹس (ر) وجیہ الدین ،عبدالحیی بلوچ اور وشنو مل سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بے ایمان کو بے ایمان کہنے کی جرات ختم ہوگئی ہے سیاستدان جو لوٹ مار کر کے بنگلہ گاڑیاں اور جائیداد خریدتا ہے اس کو لوگ بڑا نہیں سمجھتے۔

تازہ ترین