• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، چار سال گزر گئے، عملدرآمد نہیں ہوا

اسلام آباد (رپورٹ / عمر چیمہ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کے نفوذ کو تحفظ دینےکےلیے تاریخی فیصلہ دیا تھا تاہم چار سال گزر جانے کے باوجود اس پر ہنوز عملدرآمد نہیں ہوا جس پر عدالت عظمیٰ کو اپنے حکم کی تعمیل کےلیے کمیشن قائم کرنے پر مجبور ہونا پڑا، تین رکنی بنچ نے ڈاکٹر شعیب سڈل کے تحت یک رکنی کمیشن قائم کیا اس کے علاوہ چار رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی جس کے شعیب سڈل کے علاوہ ثاقب جیلانی، رمیش کمار اور ایک ایڈیشنل اٹارنی جنرل ارکان ہوںگے۔ سپریم کورٹ کے وکیل ثاقب جیلانی سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کے صاحبزادے ہیں، عدالتی حکم کے تحت مذہبی رواداری کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے، باہم برداشت کےلیے نصاب پر نظرثانی، وفاقی اور صوبائی ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے خصوصی کوٹہ، منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی، اقلیتوں کی قومی کونسل کا قیام اور عبادت گاہوںکے تحفظ کےلیے خصوصی فورس بنانےکے حوالے سے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لانا تھا۔
تازہ ترین