• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، بلاول، مراد علی شاہ کا نام ECL سے نکالنے کی منظوری

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پرای سی ایل سے وزیراعلی سندھ مراد علی شا ہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا نام ون ٹائم نکالنے کی منظوری دیدی ہے تا ہم نیب اگر یہ دونوں نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کریگی تو کابینہ دوبارہ یہ نام ای سی ایل میں شامل کر دے گی،بلاول بھٹو ،مرادعلی شاہ سمیت کسی کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے حذف نہیں کیا گیا ،کابینہ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے لئے75کروڑروپے ‘سرکاری ملازمین کے دوران ملازمت انتقال پر 235ملین اور لواحقین کے لئے 1455ملین کی ضمنی گرانٹس ،میجر جنرل عامر عظیم کو چیئرمین پی ٹی اے ،علی رضا بھٹہ کو چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات،وزارت کیڈ کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی 7ملین کے فنڈز زوزارت داخلہ کو منتقل کرنے ،برطانیہ میں کیس کے لئے وکیل کو 2لاکھ 32ہزر 450 پاؤنڈ فراہم کرنے،20شاہراہوں کو اکنامک ڈویلپمنٹ کے طور پر استعمال کرنے کے لئے انٹرنیشنل کنوونشنز کے تحت مختلف ممالک سے معاہدوں، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے 20 سسنہ جہازوں کی نیلامی ،سکیشن 44کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو قلات ،چمن ،متوسنگ میں منی لانڈرنگ کیسز سننے کے اختیارات دینے کی منظوری دیدی ہے ۔
تازہ ترین