• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی اورگفٹ اسکیم ،گاڑیوں کی درآمد کیلئے ٹیکس غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) وزارت تجارت نے ذاتی اورگفٹ اسکیم کے تحت نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیےڈیوٹی اور ٹیکسوں کو غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،اس تجویز کی منظوری ای سی سی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں دی تھی،وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ذاتی اور گفٹ سکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی کی غیرملکی کرنسی میں ادائیگی پاکستانی بنک میں کرنی ہوگی اور غیر ملکی کرنسی کو مقامی کرنسی میں تبدیل کرنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا،ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی بیرون ملک سے گاڑی بھیجنے والے پاکستانی شہری کے اکائونٹ سے ہوگی بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری کا پاکستان میں بنک اکائونٹ نہ ہونے کی صورت میں بیرون ملک سے ٹیکس یا ڈیوٹی کی رقم کو اپنے قریبی رشتہ دار کے اکائونٹ میں بھیجنا ہوگا۔

تازہ ترین