• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلرز پر نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی منی بجٹ میں ختم کرنیکا امکان

اسلام آباد(ساجد چوہدری )نان فائلر زپر نئی گاڑیوں کی خریداری پر لگائی گئی پابندی منی بجٹ میں ختم کر نے کا قوی امکان ہے،ذرائع کے مطابق اس پابندی کی وجہ سے موٹر ٹیکس کی مد میں وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے،لوگوں نے نئی گاڑیاں خریدنے کی بجائے پرانی گاڑیاں خریدنے پر ہی اکتفا کرنا شروع کر دیا ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں کو اس پابندی کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات سے بھی آگاہ کر دیا ہے اور یہ پابندی ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

تازہ ترین