• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا بیان میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو ہے، مراد سعید

اسلام آباد(ایجنسیاں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے اب گلے لگا رہے ہیں‘ حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ وہ 18ویں ترمیم کا خاتمہ کر رہی ہے‘ ایک سابق وزیراعظم ذاتی طیارے میں وزیر خزانہ کو بیرون ملک لے گئے جو اب مفرور ہے‘ فاٹا ریفارمز میں ہم فاٹا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں‘ اپوزیشن بتائے انہوں نے این ایف سی میں سے ایک فیصد کٹوتی کیوں نہیں ہونے دی‘بلاول بھٹو کا بیان بالکل ایسا ہی ہے میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو، نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آپ کو پسند ہے اور اسپتال سے متعلق فیصلہ پسند نہیں۔
تازہ ترین