• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب در اصل عیب ہے، دور نہ کیا گیا تو حکومت بھگتے گی، سعد رفیق

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نےحکومت کو پیغام دیا ہےکہ نیب دراصل عیب ہے جس کو دور نہ کیا تو آپ بھگتیں گے،زرداری کو گھسیٹنے کی بات غلط تھی جو نہیں ہونی چاہیے تھی‘ انہوں نے مشرف کو"مرد کابچہ" ہونے کا طعنہ دیا وہ بھی زبان پھسلنے کیوجہ سے ہوگیاتھا۔طعن و تشنیع کی سیاست کے آگے فل سٹاپ لگانا ہوگا‘ وزیر اعظم عمرا ن خان اپنے مخلص دوستوں کو ساتھ بٹھا کر ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کر کے پانچ سال پورے کریں۔
تازہ ترین