• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (ریاض شاکر) آج جسٹس آصف سعید کھوسہ پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے،جسٹس آصف سعید خان کھوسہ پاکستان کے وہ واحد جج ہیں جنہوں نے اپنے فیصلوں لٹریچر،شاعری اور ناول نگاری کے حوالے دے کر ان فیصلوں کو نیا رنگ دیا اور عام آدمی کو بھی عدالتی فیصلے پڑھنے کا شوق پیدا ہوا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ 4؍ کتابوں کے مصنف ہیں ۔ نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے ،1975 میں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگر ی حاصل کی اور 1977 اور1978ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی اعلی تعلیم حاصل کی ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے 7 نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے آئین معطل کیا تو جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی ان ججوں میں شامل تھے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے کردیا ۔اگست 2008 میں وکلا تحریک کے بعد بحال ہوئے اور2010ء میں سپریم کورٹ کے جج بنے ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ سب سے زیادہ فیصلے تحریر کرنے کی شہرت بھی رکھتے ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ 4 کتابوں کے خالق بھی ہیں جن میں، ہیڈنگ دی کانسٹیٹیوشن، کانسٹیٹیوشنل اپولوگس، ججنگ ود پیشن اور بریکنگ نیو گراونڈ شامل ہیں۔ انہیں لمز یونیورسٹی، بی زیڈ یو اور پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں پڑھانے کا وسیع تجربہ بھی حاصل ہے۔چیف جسٹس کے عہدے پر 3 سو 47 دن فائز رہنے کے بعد آصف سعید کھوسہ اس سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ان کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس پاکستان بنیں گے اور یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

تازہ ترین