• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں ملزمان کی فائرنگ سے 2بھائیوں سمیت 3 افراد قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون پہاڑی پرواقع گھر میں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2بھائیوں سمیت 3افرادجاں بحق ہوگئے ،پولیس نے واقعہ کو رقم کی لین دین اور زمین کا تنازع کے نتیجے میں2بھائیوں سمیت 3افرادجاں بحق ہوگئے ،پولیس نے واقعہ کو رقم کی لین دین اور زمین کا تنازع قراردیا ہے،گلبہار میں ڈاکوو ں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہواگیا ۔تفصیلات کےمطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر 14اورسیکٹر 16کے درمیان جمعرات کی شب رنگین شاہ بابا مزار کے قریب پہاڑی پر گھر میں نامعلوم افرادنے اندھادھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے 3 زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 2افراد راستے میں دم توڑگئے جبکہ تیسرا زخمی دوران علاج اسپتال میں دم توڑگیا، پولیس کے مطابق اسپتال میں مقتولین کی شناخت 40سالہ ندیم حسین ،28سالہ امتیاز ولد ممتاز اسکے بھائی عدنان عرف راجو کے نام سے ہوئی ہے،پویس کا کہناہے کہ پہاڑی پر2 کمرے کا گھر بناہوا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ بیٹھک نما گھر ندیم کی ملکیت ہے اس بیٹھک پر ندیم کے دوست وغیر ہ آتے تھے ، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرارہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول قبضے میں لے لیئے ،پویسنے بتایاکہ مقتول ندیم پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا اسکے ساتھ مارے جانے والے دونوں بھائی ندیم کے دوست تھے، پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ رقم کی لین دین یا زمین کے تنازع پر پیش آیا ، تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ،پولیس کے مطابق مقتولین بھائی فیکٹری میں ملازمت کرتے اور اورنگی ٹاون کے رہائشی تھے جبکہ مقتول ندیم بھی اورنگی ٹاون کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں گلبہارتھانے کی حدود ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب ملزمان نےڈکیتی مزاحمت پر 35سالہ محمد بلال کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، زخمی کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تازہ ترین