• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیمارکیٹ کے دکانداروں کو 6دن کی مہلت، 933 دکانوں کو ہٹایا جائیگا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لی مارکیٹ کے دکانداروں کو 6 دن کی مہلت ، 933 دکانوں کو ہٹایا جائے گامیئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ انسداد تجاوزات کے متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ کی فراہمی کے لئے قرعہ اندازی چند روز میں ہوگی جس میں 1500 دکانیں الاٹ کی جائیں گی لنڈا بازار کی منہدم دکانوں کا ملبہ آج سے اٹھانا شروع کررہے ہیں ، لی مارکیٹ کے دکانداروں کو 6 دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ اپنا سامان ہٹالیں، ان کو قریب ہی متبادل دیا جائے گا، میئر کراچی تنہا کوئی فیصلہ نہیں کرتا، سپریم کورٹ کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں کے مشترکہ فیصلوں کے تحت شہر میں ہیری ٹیج قرار دی گئیں عمارتوں کی بحالی اور پارکس، نالوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے لی مارکیٹ کے تاجروں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین