• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آج حیدرآباد کے لیاقت کالونی گرائونڈ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جس کے لئے پنڈال سجایا جا رہا ہے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی گرائونڈ میں آج ہونے والے جلسے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں، جلسہ کے لئے سجائے جانے والے پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجا یا گیا ہے ۔

جلسے کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ میں ایک بڑا اسٹیج بھی تیار کیا جا رہا ہے جس سے پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جلسے کا وقت شام 4 بجے دیا گیا ہے جس سے خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، فیصل سبزواری و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

تازہ ترین