• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی حکمت عملی کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے ،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجو دہ حکو مت ملک کے معاشی حالات کو بہتر اور مستحکم کرنے کے لئے کو شاں ہے ،70سال سے ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا تھا ۔مو جو د ہ حکو مت جا مع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ،بہت جلد عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچیں گے۔اِن خیالات کا اظہارُ انہوں نے میلسی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کی رہائش گا ہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی برآمد ا ت میں اضافہ کیا جائے گا اوردرآمد ات میں کمی لائی جائے گی۔ اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کی میلسی میں رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کیا ۔
تازہ ترین