• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کوٹ،ممانی کوچھیڑنے سے منع کرنے پرنوجوان کوقتل کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقے میں ممانی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر نے 17 سالہ محنت کش کو تیز دھار آلے کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا، ڈھولنوال کا رہائشی سلیمان فرنیچر کی دوکان پر کام کرتا تھا گزشتہ روز وہ کام سے فارغ ہو کر گھر واپس آ رہا تھا کہ فیکٹری کے قریب دو بھائیوں شفیق اور شکیل نے اسے دبوچ لیا اور تیزدھار آلے کے وار کر کے اسے شدید زخمی کردیا سلیمان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل ملزمان نے مقتول کی ممانی سے بدتمیزی کی جس پر سلیمان نے انہیں منع کیا تو نوبت گالم گلوچ تک جا پہنچی تاہم موقع پر موجود معززین نے معاملہ رفع دفع کروا دیا اگر ملزمان نے دل میں رنجش رکھتے ہوئے گزشتہ روز موقع پاکر سلیمان کو قتل کردیا ۔
تازہ ترین