• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی کمرشل تعمیرات روکنے کیلئے شہر 5 حصوں میں تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان کی ہدایت پرملتان میں خطرناک عمارتوں کی نشاندہی، غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی تعمیرکو روکنے کیلئے ملتان شہر کو 5 حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور بلڈنگ انسپکٹر کو متعلقہ حصہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انفورسمنٹ انسپکٹر کا درجہ بھی دے دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ پلاننگ خالد خان بابر نے میئر ملتان کی ہدایت پر قیصر ملک کو 12یونین کونسل، ندیم نواز کو 15یونین کونسل، سیف الرحمنٰ کو 13یونین کونسل، محمد معین کو 14یونین کونسل ، الطاف حسین کو 14یونین کونسل کی ذمہ داری دی گئی ہے، بتایا گیا ہے میئر نے بلڈنگ انسپکٹر ندیم نواز کے خلاف شکایت پر انکوائری کیلئے چیف آفیسر کو ہدایت جاری کردی ہے۔
تازہ ترین