• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا نے قابل ذکرمحقق ، فارماسسٹ اور طالب علم پیدا کئے ،وائس چانسلر

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا فیکلٹی آففارمیسی نے اس خطہ میں قابل ذکرمحقق ، فارماسسٹ اور طالب علم پیدا کئے ۔ مستقبل میں دوا سازی کی صنعت بلکہ حفظان صحت اور لیبارٹری ٹیسٹ کے حوالے سے اس فیکلٹی پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے فیکلٹی آ ف فارمیسی کے اساتذہ سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ لیبارٹریز کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیاجائے گا۔پی ایچ ڈی اساتذہ کو ان کے استحقاق کے مطابق بذریعہ سلیکشن بورڈ ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے اپنی مشاورت کیلئے ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرسید نثار حسین شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر عزیر احمد ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر فواد رسول ، ڈاکٹر حنیف ، ڈاکٹر ثمینہ افضل ،ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر فرقان محمد اقبال اور ڈاکٹر بشری بھی موجود تھیں۔
تازہ ترین