• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، واپڈا ہائیڈرو یونین

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی مجلس عاملہ نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ واپڈا ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، حکومت ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے والے یونٹس لگائے، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، واپڈا ملازمین ادارہ اور محکمہ کی ترقی کے لئے سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں، ایگزیکٹو کونسل کے ممبران‘ عہدیدار اور کارکن کرپشن فری ڈیپارٹمنٹ کے لئے کام کریں، لاہور میں منعقدہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی‘ جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان‘ ریجنل چیئرمین میپکو غلام رسول گجر نے کہا کہ ملازمین کام‘ کام اور صرف کام کا عملی طورپر نفاذ کریں، ملک کی ترقی کا پہیہ واپڈا کی وجہ سے چل رہا ہے، واپڈا ملازمین ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے مزید عملی جدوجہد جاری رکھیں۔
تازہ ترین