• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں تعینات افسران نےسینٹری ورکرز اور ملازمین سے گروپس کی تحقیقات شروع کردی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں تعینات افسران نے کام کیلئے آنیوالے سینٹری ورکرز اور ملازمین سے انکے گروپ بارے تحقیقات شروع کردی ہیں ، بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں نئے افسران تعینات کئے گئے ہیں ، مذکورہ افسران نے سینٹری ورکرز کے مسائل حل کرنے کے بجائے انکے گروپ کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا شروع کردی ہیں ، 2 روز قبل سینٹری ورکرز کا وفد منیجر آپریشن اور پروکیورمنٹ منیجر کے پاس مسائل کے حل کیلئے گیا تو انہوں نے پوچھا کہ کس گروپ سے تعلق رکھتے ہوئے، صدیق گروپ ، جاوید اقبال گروپ یا فہیم لودھی گروپ سے ہو ، تاہم سینٹری ورکرز کو بغیر انکے مسائل حل کئے واپس بھیج دیا گیا جس پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تازہ ترین