• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی کنٹریکٹرز اور کیمروں کے باوجود چلڈرن کمپلیکس میں چوری کی وارداتیں جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس میں کروڑوں روپے کا بجٹ پرائیویٹ سکیورٹی کنٹریکٹرز اور کیمروں پر خرچ کرنے کے باوجود ہسپتال میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، ہسپتال کے واش رومز کی ٹوٹیاں،او پی ڈی میں جیب تراشی وارڈز میں میڈیکل انسٹرومنٹ چوری کے واقعات جاری ہیں،نجی سکیورٹی کنٹریکٹر کی جانب سے سکیورٹی گارڈز کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں جس پرعوامی حلقوں نے واش رومز کو تالے لگانے اور چوری کی وارداتوں پر اظہار تشویش کیا ہے، ہسپتال انتظامیہ نے آئے روز چوری کی وارداتوں کو روکنے اور سکیورٹی کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرکےسکیورٹی کا ٹھیکہ نجی کنٹریکٹر کو دیا ہوا ہے ،نجی کنٹریکٹر نے غیر تربیت یافتہ مرد وخواتین کو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز بھرتی کیا ہوا ہے جن کو کم معاوضہ اداکیا جاتاہےجن سے ڈبل ڈیوٹی بھی لی جاتی ہےجبکہ ہسپتال میں آئوٹ ڈور میں جیب تراشی،موبائل اور پرس چوری جبکہ وارڈز سے مختلف قسم کے میڈیکل آلات اور واش رومز سے ٹوٹیاں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں ہیں ، اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ کم بجٹ ریلیز ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامناہے۔
تازہ ترین