• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروںکی حوصلہ افزائی کا سلسلہ چلتا رہے گا، قاضی جمیل الرحمٰن

پشاور(نمائندہ خصوصی)محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے توصیفی اسناد و نقدانعامات دینے کا سلسلہ یونہی چلتا رہے گا۔ پولیس افسران اسی طرح جانفشانی اورتندہی سے اسٹریٹ کرائمز اور جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک میں بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے امن بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ایک دہائی پر محیط طویل جنگ کے دوران افسروں و اہلکاروں نے شجاعت اور دلیری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ‘جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کے وقار میں اضافہ کیا۔ حاضر سروس افسران و اہلکار عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ کے وقار میں مزید اضافہ کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔ان خیالات کااظہارسی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے ملک سعد شہید میں ہونے والی تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس افسروں و اہلکاروں کو توصیفی اسناد دینے کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تازہ ترین