• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاصہ دار فورس کے شہداء کے بچوں ،طلبہ اور معذوروں کے وظائف بند

پشاور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) قبائلی اضلاع کے سینئر رہنماء سیدولی شاہ آفریدی نے خاصہ دار ولیوی فورس کے شہداء کے بچوں ،طلبہ اور معذوروں کے وظائف کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان صرف بیانات جاری کرتے ہیں کہ قبائلی عوام کے مراعات بحال ہیں لیکن گزشتہ چھ ماہ سے لیوی فورس کے شہداء کے بچوں سمیت طلبہ اور معذوروں کے وظائف بند ہیں اس پر گورنرکوئی نوٹس لینا گوارہ نہیں سمجھتے۔ اپنے ایک ابیان میں انہوں نے کہا کہ صرف بیانات سے قبائلی عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ موجودہ حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ 5سال تک قبائلی عوام کے مراعات بحال رہیں گے۔ لیکن حکومت اپنے اعلانات پر عمل نہیں کرتی جس کی وجہ سے قبائلی عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان اگر قبائلی عوام کے ساتھ مخلص ہیں تو وظائف جاری کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں ۔
تازہ ترین