• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ریلوےکا تجاوزات کیخلاف آ پر یشن، 58مرلہ زمین واگزار کرائی

پشاور (نیوز ڈیسک)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلوے ضیاء الجبار بمعہ ریلوے حکام نے پشاور میں پائوکہ ریلوے لائن، یونیورسٹی ٹائون ریلوے لائن،دانش آباد ریلوے لائن پر ریلوے کی حدود میں قائم عارضی اور مستقل غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانوں اور گھروں کے باہر گیٹ،شیڈز،کیبن اور گرین بیلٹ کے آہنی جنگلوں وغیرہ کو ختم کرکے ریلوے لائن کو کلیئر کردیا ۔اورریلوے کی 58 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ریلوے لائنوں پر ریلوے کی سرکاری زمین کی حدود میں گھروں کے باہر جگہیں بنائی گئی تھیں جس میں گیٹ،کیبن اور لوہے کے جنگلے وغیرہ لگے ہوئے تھے جو تجاوزات کی شکل اختیار کرچکے تھے جس کو پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔جس پر کچھ مالکان تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کررہے تھے۔جبکہ بقیہ نوٹس میں دی گئی مدت ختم ہونے کے باوجود عملدرآمد نہیں کررہے تھے۔
تازہ ترین