• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کی خواتین سیاحوں کا پشاور کے تاریخی مقامات کا دورہ

پشاور ( وقائع نگار) صوبائی حکومت اور ٹورازم کارپوریشن کی صوبہ خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوششیں رنگ لانے لگیں ، پشاور میں چین ،سری لنکا، سویٹزرلینڈ اور دیگر ممالک کے بعد اٹلی سے تعلق رکھنے والی خواتین سیاحوں نے بھی پشاور کا رخ کرلیا جبکہ دورے پشاور میں گورگٹھڑی ، ہیریٹج ٹریل، نمک منڈی ، مینا بازار ، عجائب گھر ، سیٹھی ہائوس ، گھنٹہ گھر اور صدر بازار کی سیر کرنے کے علاوہ شہر کے بازاروں میں ثقافتی اشیاء کی خریدوفروخت بھی کی ، اٹلی سے تعلق رکھنی والی سیاح خواتین لائورا (Laura) اور ڈارا(Dara)نے مینا بازار میں مختلف دکانوں کی سیر کے علاوہ 1837سے 1884 تک کے عرصے میں تعمیر ہونے والے پشاور کے تاریخی سیٹھی ہائوس کا بھی دورہ کیا ۔جس میں تاریخی فنکاروں کے ہنر کو دیکھ کر اس کی خوب تعریف کی۔ اپنے دورے کے دوران خواتین سیاحوں کا کہنا تھا کہ پشاور پرامن شہر ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات اور تاریخی ثقافت سے بھرا پڑا ہے۔خواتین کے لباس، زیورات اور پھر نمک منڈی کی لذیز کھانے پشاور کے تاریخی سفر کی یادگار ہیں ۔
تازہ ترین