• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ سیفٹی چیکنگ کا اختیار فوڈ اتھارٹی کے پاس ہے‘ اسپیکر صوبائی اسمبلی

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے آفس میں باقی ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ اختیارات پر میٹنگ ہوئی۔ جس میں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی سوموٹو نوٹس کی ججمنٹ نمبر S.M.C.26/2018-SCJ پر واضح طور پر حکم جاری کیا گیا کہ صوبے میں فوڈ ہائجین اور فوڈ سیفٹی چیکنگ کا اختیار صرف اور صرف خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے پاس ہے. اسپیکر صوبائی اسمبلی نے واضح کر دیا کہ فوڈ اتھارٹی کی علاوہ کوئی اور ڈیپارٹمنٹس کے پاس فوڈ ہائجین اور فوڈ سیفٹی کی چیکنگ کا اختیار مجاز نہیں۔
تازہ ترین