• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم نے چار کروڑ بیس لاکھ سے زائد مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز کوئٹہ کی جنوری کے پہلے 15 دن کے دوران اینٹی سمگلنگ زون نے چار کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا ، صوبے کے وسیع و عریض علاقے کو مدنظر رکھتے ہوئے کلکٹر کسٹم اشرف علی نے اسے دو زونز میں تقسیم کرکے اکمل درانی اور عمیر ارشد کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ٹاسک دیا ، کسٹم کیتمام چیک پوسٹوں کو متحرک کردیا گیا ، جبکہ موبائل اسکواڈ کو مزید فعال بنایا گیا ہے ، مختلف چیک پوسٹوں خصوصا کولپور ، سوراب ، لکپاس ، بلیلی اور یارو پر غیر ملکی ٹائر ، کپڑا ، سگریٹ ، ڈیزل ، چھالیہ ، سپیئر پارٹس اور الیکٹرونکس اشیا جن کی مالیت تقریباً چار کڑور بیس لاکھ روپے بنتی ہے قبضے میں لے لی ، جبکہ درجنوں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پولیس کے تعاون سے قبضے میں لے لی گئیں ، جنکی مالیت بھی کروڑوں روپے بنتی ہے ، اسی دوران سال کا منشیات کا پہلا کیس بھی بلیلی چیک پوسٹ پر پکڑا گیا جس میں تقریباً 28 ملین روپے کی چرس اور افیم برآمد کی گئی ۔
تازہ ترین