• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے بنیاد بیانات سے تاجروں کو گمراہ کیاجارہا ہے،انجمن تاجران

کوئٹہ( سٹی ڈیسک) انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا، حاجی عاشق اچکزئی ، حاجی نصیر الدین کاکڑ، حاجی فاروق شاہوانی ، ملک اکرم بنگلزئی ، محمد حسین ، غلام مہدی ہزارہ ، میر اکرم بنگلزئی، جعفرخان کاکڑ، حاجی محمد اسلم ترین، حاجی حیات خان ترین عطاء اللہ کاکڑ، سید نور احمد ، شیر محمد و دیگر نے گزشتہ روز ایک نام نہاد تنظیم کی جانب سے ڈبل روڈ کے تاجران کے الیکشن سے متعلق بیان جاری کیا جس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت بیانات سے عوام اور تاجروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب عدالت میں ہمارے درمیان کیس چل رہا ہے تو دوسری جانب ایک شخص کو غیر قانونی طریقے سے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل روڈ پر تاجروں کا کوئی الیکشن نہیں ہوا۔ بلا جواز واویلا مچا کر چندہ کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے ۔ انہوں نے دکانداروں کو سے اپیل کی کہ نام نہاد عناصر کو چندہ نہ دیاجائے۔
تازہ ترین