• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم وہنر سے خواتین ترقی کی منازل طے کر سکتی ہیں، ریاض بلوچ

کوئٹہ ( پ ر) خواتین علم و ہنر سے مستفید ہوکر ترقی کی منازل طے کر سکتی ہیں،دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ہی گلوبل ویلیج میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔ خاص کر خواتین بھی فنی تربیت اور مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کر کے روزگار اور معاشی استحکام حاصل کر سکتی ہیں۔ تکنیکی مہارتوں کے حصول سے نہ صرف صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں اعتماد بحال ہوتا ہے بلکہ سرکاری اور نجی اداروں میں روزگار کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر ریاض احمد بلوچ نے اپنے خطاب میں کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹیک عبد الرحمنٰ نے کہا کہ نیوٹیک وزیر اعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دوسرے صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی طلبہ و طالبات کو اہم شعبوں میں کورسز کروارہا ہے جس میں ماہانہ وظیفہ اور کورس مکمل ہونے پر ٹول کٹ اور ڈپلومہ دیا جاتا ہے۔ ماہر انسٹرکٹر مختلف ٹریڈ میں تربیت دیتے ہیں جن کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔خواتین کے مخصوص شعبوں میں بیوٹیشن اہم شعبہ ہے تمام طالبات مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے کامیابی سے کورس مکمل کیا۔تقریب کے شرکاء میں مہمان خاص ریاض احمد بلوچ ، عبد الرحمنٰ ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹیک غلام علی لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر مین پاور پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ سرکی روڈ میڈم خیرالنساء سیکشن انچارج وسیم شاہوانی، سینئر انسٹرکٹر میڈم مسرت و دیگر اساتذہ وطالبات نے شرکت کی۔ پرنسپل میڈم خیرالنساء نے تمام کامیاب طالبات کو مبارکباد دی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کے اعزاز میں پر چائے پارٹی دی۔
تازہ ترین