• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی و ٹیلی فون کی لٹکتی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)متعلقہ حکام کی عدم توجہی صوبائی دارالحکومت میں بجلی وٹیلی فون کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے جان کا خطرہ بن گئیں،تفصیلات کے مطابق شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی و ٹیلی فون کی لٹکتی ننگی تاریں کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ یہی بجلی و فون کی لٹکتی ننگی تاروں کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی بھی متاثر ہورہی ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کیسکو اور پی ٹی سی ایل کو کھمبوں اور تاروں کا سسٹم اب انڈرگرائونڈ کردینا چاہئے کیونکہ جہاں ایک جانب یہ تاریں شہریوں کے لئے جاں کا خطرہ ہے وہیں ان سے باآسانی کنڈے ڈال کربجلی چوری کی جاتی ہےاور یہ تاریں شہر کے حسن کو بھی متاثر کرتی ہیں انہوں نے کیسکو و پی ٹی سی ایل حکام سے اپیل کی کہ شہر میں بجلی اور فون کی تاروں کا جال زیر زمین بچھایا جائے ۔
تازہ ترین