• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائن لیبرز کے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،سیکرٹری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) محکمہ مائنز لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مسلم ہینڈز کی جانب سے سورینج میں مائنز مزدوروں کے 160 بچوں میں وردیاں ، بستر کمبل ، شال ، جرسی ، جرابیں ، ٹوپی دستانے وغیرہ تقسیم کیے گئے ، اس سلسلتے میں تقاریب کا انعقاد مائنز لیبر ویلفیئر ہائی اسکول اور پرائمری سکول سورینج میں ہوا ، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز زاہد اسلم اور کمشنر مائنز انور جان مندوخیل تھے ، جبکہ تقاریب میں مسلم ہینڈز کے ایڈمن افسر حفیظ اللہ بڑیچ اور فضل احمد نے بھی شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لیبر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مائنز مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ضروری اشیاء بھی فراہم کریں تاکہ بچے یہ محسوس نہ کریں کہ دوسرئے بچے ان سے آگے ہیں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ مائنز کی جانب سے تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور آئندہ بھی ان بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ، اس موقع پر کمشنر مائنز انور جان مندوخیل نے کہا کہ مسلم ہینڈز کی طرف سے ان اشیا کی فراہمی قابل ستائش ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین