• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خشک سالی ، 18 جنوری کو اسلام آباد میں کانفرنس طلب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اور سندھ میں جاری خشک سالی شدت اختیار کرگئی، صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 18 جنوری کو اسلام آباد میں کانفرنس طلب کرلی ،زرائع کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں جاری شدید خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کانفرنس طلب کرلی جس میں وفاق اور صوبوں کے نمائندئے، ڈونرزسمیت چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہونگے، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زرائع کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے پی ڈی ایم اے کو اعداد و شمار سے آگاہ کردیا ،خشک سالی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے وئیر ہاوس سمیت تمام اضلاع کے وئیر ہاوسز میں موجود امدادی سامان متاثرہ علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ مزید امدادی سامان کیلئے حکومت کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے باعث نہ صرف شہری علاقے متاثر ہوئے ہیں بلکہ زراعت اور لائیو اسٹاک بھی بری طرح متاثر ہے، پی ڈی ایم ائے نے لائیو اسٹاک کے حوالے سے درپیش صورتحال پو قابو پانے کے لئے حکومت کو سمری بھی ارسال کردی ہے، زرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں خشک سالی پر قابو پانے سمیت صوبے میں زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبوں میں بھی کام کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
تازہ ترین