• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمارا احتجاج جاری رہیگا، ماما قدیر بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء ماما قدیر بلوچ نے حکومت پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج و احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دوسرے حکومتی حکام نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ایک دو لوگوں کو چھوڑنے کے ساتھ آٹھ دس لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کردیا جاتا ہے جس کا ثبوت بدھ کو تمپ سے سیکورٹی فورسز کی جانب سے آٹھ افراد کو اٹھا کر لاپتہ کرنا ہے ایسے حالات میں ہم کیسے کسی پر بھروسہ کریں لہذا ہمارا احتجاج ختم نہیں ہواہمارا احتجاجی کیمپ بدستور قائم ہے جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین موجود ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کی صدر پاکستان آرہی ہیں اور ان کا مجھے کسی طریقے سے پیغام بھی ملا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے کیمپ کا دورہ بھی کریں گی۔
تازہ ترین