• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی سینٹرمیں خوردبرد:نیب سے 2سابق سیکرٹریوں وافسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) کڈنی سینٹر کیلئے آلات اور مشینری کی خریداری بڑے پیمانے پر خوردبرد کاانکشاف ہواہے اس سلسلے میں نیب نے سابق سیکرٹری لیبر /چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ کوئٹہ خواجہ محمد صدیق اکبر ،سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈز بلوچستان ممتاز علی خان ،صوبائی نمائندہ/سابق ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ڈاکٹرامیر محمد جوگیزئی ،سابق اکاؤنٹ آفیسر ورکرز ویلفیئر بورڈ منظوراحمد ،سابق ڈائریکٹرورکس ورکر زویلفیئر بورڈ منگراج ،کنسلٹنٹ ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد اسحاق ،خان انٹرپرائزز کوئٹہ کے ڈاکٹر اخترحمید اور محکم انٹرنیشنل لاہور کے محمد یاسین زاہد کیخلاف احتساب عدالت کوئٹہ میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا۔ احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں نامزد ملزمان میں خواجہ محمد صدیق اکبر ،ممتاز علی خان ،ڈاکٹرامیر محمد خان جوگیزئی ،منظوراحمد ،منگراج ،محمد اسحاق ،ڈاکٹر اخترحمید اور محمد یاسین زاہد پر کڈنی سینٹر کیلئے مشینری کی خریداری ودیگر کی مد میں قومی خزانے کو 54,553,774روپے نقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔
تازہ ترین