• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ناقص پرنٹنگ والے رزلٹ کارڈز کا اجراء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ناقص پرنٹنگ والے رزلٹ کارڈ جاری کئے جارہے ہیں جس سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ناقص پرنٹنگ کی ڈی ایم سی جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور طلباء و طالبات کی شکایات کے باوجود بورڈ حکام نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی ۔ حال ہی میں ایف اے ایف ایس سی کے نتائج کا جواعلان ہوا اور ان کے جو رزلٹ کارڈ جاری کئے گئے وہ بھی انتہائی ناقص پرنٹنگ کے حامل ہیں اور ان کی کا پرنٹ کئی جگہوں سے مٹ گیا ہے اور طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔ طلباء نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ان سے بھاری فیس تو وصول کررہا ہے مگر ہمیں ایک رزلٹ کارڈ بھی صحیح نہیں ملتا اور جب ہم اس سلسلے میں بورڈ حکام سے شکایت کرتے ہیں تو کوئی ہماری بات بھی سننے کو تیار نہیں ہے اور انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم، سیکریٹری تعلیم اور نیب حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے رزلٹ کارڈ کی ناقص پرنٹنگ کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔
تازہ ترین