• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں بارشیں برسانے والے نیا سسٹم داخل ہوگیا ، کوئٹہ ، پشین ، مستونگ ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، شیرانی ، موسی خیل ، ژوب میں ہلکی بارش کیساتھ ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا بارش یں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے ، جمعہ کی رات تک یہ بادل صوبے کے مختلف علاقوں تک پہنچ جائیں گے ،جن سے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ زیارت ، قلعہ عبداللہ ، پشین اور کوئٹہ میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ، بارش اور برف باری کا یہ سسٹم تین روز تک بلوچستان کے مختلف مقامات پر موجود رہے گا ۔
تازہ ترین