• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خوراک کے افسر شیر زمان ترین کے جسمانی ریمانڈ میں 23جنوری تک توسیع

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام میں گرفتار محکمہ خوراک کے افسر شیر زمان ترین کی جسمانی ریمانڈ میں 23جنوری تک کیلئے توسیع کردی ملزم شیر زمان ترین کو نیب حکام کی جانب سے گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں 23جنوری تک کیلئے توسیع کے احکامات دے دئیے ۔
تازہ ترین