• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ملک فرید ترین

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے کارکن ملک فرید اللہ ترین نے کہا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی اور ملکی سنگین حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے تمام مذہبی ،سیاسی ،مسلکی اور گروہی سمیت تمام اختلافات فراموش کرکے اتحاد و یگانگت امن وامان اور بھائی چارے کی فضاء قائم کریں دنیا میں دہشتگردی اور مسلم ممالک میں بدامنی اور انتشار کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کا امیج بری طرح سے متاثر ہورہا ہے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ پشتون قبائل بلخصوص ڈسٹرکٹ پشین کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں ملک و قوم اور علاقے کی حفاظت کیلئے ہمارے پشتون قبائل نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر کافی قربانیاں دی ہیں ۔
تازہ ترین